جنت مرزا کے شناختی کارڈ کی تصویر پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے 

جنت مرزا کے شناختی کارڈ کی تصویر پر سوشل پر دلچسپ تبصرے 

لاہور : معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا جنہوں نے اپنی دلچسپ ٹک ٹاک سے کروڑوں شائقین کے دل جیت ہیں ، اور اس وقت ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا کی سینسیشن کوئن بنی ہوئی ہیں ۔ ان کی ہر ادا اور ہر کام سوشل میڈٰیا پر توجہ کا مرکز بن جاتاہے ۔  ایسے ہی سوشل میڈیا پر گزشتہ روز وائرل ہونے والے ان کے شناختی کارڈ نے ان کے چاہنے والوں کے لیے نیا دلچسپ  محاذ کھول دیا ۔

تفصیلات کے مطابق جنت مرزا کے شناختی کارڈ کی تصاویر وائرل ہوئی تو دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے ، سوشل میڈیا پر اس کے بعد انوکھا ہنگامہ ہی برپا ہوگیا ۔ 

کچھ لوگوں نے تو نادرا والوں کی کلاس لی کہ جب ہم جاتے ہیں اور ہماری تصویر بنتی ہے تو عجیب و غریب سے مخلوق دکھائی دیتے ہیں اور جب جنت مرزا نے بنوائی تو وہ حور پری کی طرح دکھائی دیتی ہے ، ایک سوشل میڈیا صارف نے تو لکھا کہ نادرا میں جنت مرزا کا الگ فوٹوگرافر الگ بیٹھا تھا ، جس نے اتنی خوبصورت تصویراتاری ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہناتھاکہ اگر دیکھا جائے تو نوے فیصد لوگوں کی شناختی کارڈ پر تصویر بہت زیادہ سنجیدہ ہوتی ہے ۔ لیکن جنت مرزا کی تصویر بہت خوبصورت لگ رہی تھی ۔ 

43dc6f9e457666fc74ffb3e27293f019

ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کہ لوگوں کی ٹویٹ وائرل نہیں ہوتی اور ایک یہ جنت مرزا ہے جس کے شناختی کارڈ کی تصویر بھی وائرل ہوگئی ۔ 

ایک سوشل میڈیا یوزر نے تو موجودہ حکومت کے تبدیلی کے نعرے کی خوب آئو بھگت کی ،اس نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے ساری تبدیلی تو اس آئی ڈی کارڈ پر ہی آگئی ہے ۔ 

9a8aa4cc58bdf6d4a6940ba8ecf8b18b

نئے اور جدید موبائلز میں ایسی ایپس آئی ہیں کہ آپ کیمرے کو رزلٹ کو بہتر کرسکتے ہیں ، ایسے میں ایک سوشل میڈیا یوزر نے لکھا کہ جنت مزرا کی تصویر کھینچنے والے فوٹوگرافر نے بیوٹی کیم کا استعمال کیا ہے ۔ 

95d8d825213a43928e31da7f0065b01c