نیویارک میں سکھوں نے بھارتی قونصل خانے کا گھیراؤکر لیا 

نیویارک میں سکھوں نے بھارتی قونصل خانے کا گھیراؤکر لیا 

نیویارک : بھارت میں کسانوں سمیت سکھوں کے خلاف ناروا سلوک کے بعد  امریکہ میں رہائش پذیر سکھوں نے بھارتی قونصل خانے کا گھیراؤ کرلیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کے خلاف نیویارک میں سکھوں نے امریکہ میں موجود قونصل خانے کا گھیراؤ کرلیا ہے .

مظاہرین نےتمام رکاوٹیں توڑ کر بھارتی قونصلیٹ کا گھیراؤ کیا جس کے وجہ سے قونصل خانے میں موجود بھارتی عملہ انتہائی مشکل میں پھنس گیا، انہیں کئی گھنٹوں تک قونصل خانے میں محصور رہنا پڑا ۔ 

مظاہرین نے بھارت میں اقلتیوں کے خلاف ہونے والے مظالم اور کسان بل کے خلاف نعرے بازی کی اور بھارت کی نریندر مودی سرکار کے خلاف اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج بھی کیا ۔ 

اس موقع پر نیویارک پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور اپنی مقررو جگہ پر واپس جانے کی اپیل کی ۔ تاہم مظاہرین کئی گھنٹوں تک احتجاج کرتے رہے ۔ 

امریکی پولیس حکام کے مطابق مظاہرین بظاہر پر آمن رہے ہیں ، لیکن انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، امریکی قانون کے مطابق انہیں احتجاج کا حق تھا اسلیے ہم نے ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی ۔