اسلام آباد ہائیکورٹ کا میاں نواز شریف کو اشتہاری قرار د ینے کا فیصلہ

Islamabad High Court decides to declare Nawaz Sharif a fugitive
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے یہ فیصلہ العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف دائر اپیلوں میں کیا ہے۔ عدالت کی جانب سے میاں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری حکم کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت کی جانب سے لیگی قائد کی ضمانت دینے والوں کو نوٹسز جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ اشتہاری قرار دینے سے متعلق مختصر تحریری حکم نامہ آج جاری کریں گے۔ عدالت نے میاں نواز شریف کی اپیل کی آئندہ سماعت مریم نواز کی اپیل کے ساتھ مقرر کر دی ہے۔ نواز شریف کی اپیل پر آئندہ سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔