عالمی وبا کی ویکسیین عوام کو مفت فراہم کرنے کا فیصلہ 

عالمی وبا کی ویکسیین عوام کو مفت فراہم کرنے کا فیصلہ 

لاہور: پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد کا کہناہے کہ ملک میں عالمی وبا کی ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی ۔ 

تفصیلات کے مطابق نوشین حامد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ عالمی وبا کی ویکسین کے لیے حکومت فنڈ اکھٹا کررہی ہے ، 2021 کی دوسری سہہ ماہی میں ویکسین لگانا شروع کردیں گے اور ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائیگی ۔ 

انوہں نے کہا کہ عالمی وبا کے شروع میں ایک لیبارٹری تھی لیکن اب ایک سو پچاس لیبارٹریز ، بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد بھی بڑھائی جارہی ہے ۔ 

نوشین حامد کا کہناتھا کہ ملک بھر میں 2500 آکسیجن بیڈ کا اضافہ کیا ہے مگر اینٹی لیٹرز سے زیادہ ضرورت آکسیجن بیڈ کی ہے ۔ 

واضح رہے کہ حکومت نے عالمی وبا کی ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کیا ہے ، پیر کے روز این سی او سی کی جانب سے عالمی وبا کی ویکسین کی خریداری کے لی سفارشات کو حتمی شکل دی گئی تھی ، اور گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے ویکسین کی خریداری کے لیے 150 ملین  ڈالرز مختص کرنے کی منظوری دی ہے ۔ 

ملک بھر میں عالمی وبا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہاہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 75 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے ۔