حکومت نے صنعتی  بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا 

حکومت نے صنعتی  بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا 

لاہور: حکومت نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت نے صنعقی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 4 روپے  اور 96 پیسے  فی یونٹ کمی کردی ہے جس کا نیپرا نے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیاہے ۔

نیپرا کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے بجلی 12 روپے  96 پیسے کمی کا اعلان کیا تھا ۔ صنعتی یونٹ کی نئی قیمت  تقریباَ 8 روپے  فی یونٹ مقرر کر دی گئی ہے ۔ صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے کم نرخوں کا پیکج صرف آٹھ ماہ کےلیے ہوگا  ۔

بجلی کے نرخوں میں کمی کا اطلاق یکم نومبر 2020 سے تیس جون 2021 تک ہوگا ، جبکہ رعائتی پیکج کا اطلاق کراچی سمیت پورے ملک کے صنعتی صارفین پر ہوگا۔ 

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ریلیف پیکج کے تحت صنعتی صارفین پر 8 ماہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بھی لاگو نہیں ہوگی ، جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف صنعتی صارفین کو ملے گا۔