کراچی کا ساحل اب دنیا کو دکھانے کے قابل ہوا ہے،وسیم اکرم

کراچی کا ساحل اب دنیا کو دکھانے کے قابل ہوا ہے،وسیم اکرم
کیپشن: فائل فوٹو

  کراچی ،سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم  کراچی کے ساحل سے گندگی اٹھائے جانے پر خوش ہوگئے ۔ وسیم اکرم نے ساحل سمندر کی صفائی پر خوش ہو کر کنٹونمنٹ بورڈ کراچی اور عوام کو مبارکباد بھی دے ڈالی ۔ 

وسیم اکرم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اب لگ رہا ہے کہ سی وئیو بھی سیر کی جگہ ہے ۔اب یہاں پر کوئی بھی آسکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بیچ کی ایسی صفائی پر سب کو مبارک ہو ۔ جو لوگ ساحل پر گندگی پھیلاتے ہیں وہ کراچی کے نہیں ۔ اب ہم یہ بیچ باہر کے لوگوں کو دکھا سکتے ہیں ۔ 

یاد رہے کہ وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ نے ساحل سمند ر پر گندگی پھیلائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا ۔ وسیم اکرم نے کہا تھا کہ میں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ یہاں آکر غلطی کی ۔ ہم اس گند کے خود ذمہ دار ہیں ۔