سندھ میں معمول سے زیادہ سردی پڑے گی ،محکمہ موسمیات

 سندھ میں معمول سے زیادہ سردی پڑے گی ،محکمہ موسمیات
کیپشن: فائل فوٹو

  کراچی ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد سمیت سندھ بھر میں معمول سے زیادہ سردی ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دسمبر کے وسط میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ۔ 

کراچی سمیت سندھ بھر میں دسمبر میں معمول سے کم درجہ حرارت رہ سکتا ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ جائے گی ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ چھ اور سات دسمبر کو مغربی سسٹم ملک کے شمالی حصے پر اثرانداز ہوگا جس کی وجہ سے دسمبر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں معمول کا اوسط درجہ حرارت 12.7 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ دسمبرمیں کم  ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ 14 دسمبر 1986 کو 1.3 سینٹی گریڈ رہا ہے۔