ایسا لگ رہا تھا اسحاق ڈار کو دل کا مسئلہ نہیں بھی ہے تو ہارٹ اٹیک آ جانا ہے،و زیراعظم

ایسا لگ رہا تھا اسحاق ڈار کو دل کا مسئلہ نہیں بھی ہے تو ہارٹ اٹیک آ جانا ہے،و زیراعظم
کیپشن: ایسا لگ رہا تھا اسحاق ڈار کو دل کا مسئلہ نہیں بھی ہے تو ہارٹ اٹیک آ جانا ہے،و زیراعظم
سورس: فوٹو فائل

اسلام آباد:اسحاق ڈار کا انٹرویو جھوٹ کا پلندہ، گفتگو میں شکل  دیکھنے والی تھی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری پر اللہ کا عذاب نازل ہوتے دیکھا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلستان کی نو منتخب کابینہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری پر اللہ کا عذاب نازل ہوتے دیکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں انہیں 40 سال سے جانتا ہوں یہ جھوٹ بول کر کبھی لندن  اور کبھی دبئی جاتے ہیں ۔ حرام کا پیسہ اللہ کی لعنت ہے،یہ اور ان کی اولادیں اپنی چوری کا پیسہ بچانے کیلئے جھوٹ بول رہے ہیں۔ 

اسحاق ڈار کے برطانوی ادراے کو دیے گئے انٹرویو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار کا انٹرویو جھوٹ کا پلندہ،ہے ۔گفتگو میں شکل  دیکھنے والی تھی، ایسا لگ رہا تھا دل کا مسئلہ نہیں بھی ہے تو ہارٹ اٹیک آ جانا ہے۔اپوزیشن کے جلسے جلوسوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ کرونا سے مر رہے ہیں اور اپوزیشن جلسے کر کر رہی ہے۔ 

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبے کی حیثیت  دینے کیلئے فوری کام شروع کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کیلئے کمیٹی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی وزیراعظم نے گلگت بلتستان کو ایسے نہیں دیکھا جیسے میں  دیکھا ہوں۔ 

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہائیدرو الیکٹرک کےساتھ خصوصی اقتصادی زون بنائیں گے۔ 300 میگاواٹ بجلی گلگت بلتستان کے عوام کیلئے فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کیلئے صحت کارڈ لے کر آ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دیں گے، عوام کو سستے  قرضے دیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسکردو میں ڈھائی سو بیڈ کا اسپتال شروع کیا گیا ہے جو جلد مکمل ہو جائے گا۔