شاہد آفریدی بیٹی کی طبعیت خراب ہونے پر لنکن پریمئر لیگ ادھوری چھوڑ کر واپس

شاہد آفریدی بیٹی کی طبعیت خراب ہونے پر لنکن پریمئر لیگ ادھوری چھوڑ کر واپس
کیپشن: شاہد آفریدی بیٹی کی طبعیت خراب ہونے پر لنکن پریمئر لیگ ادھوری چھوڑ کر واپس

شاہد آفریدی سری لنکا میں جاری لنکا پریمیر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی اپنے چھوٹی بیٹی کی طبیعت نازساز ہونے پر وطن واپس لوٹ آئے اور انہوں نے لنکا پریمئر لیگ کے اگلے میچز کھیلنے سے معزرت کرلی۔ 

شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ جلد ہی لنکا پریمئر لیگ میں آپنی ٹیم کو جوائن کروں گا۔

خیال رہے کہ شاہد آفریدی لنکا پریمئر لیگ میں گالے گلیڈیٹر کی نمائندگی کررہے ہیں۔