لاہور،سابق وزیراعظم نوازشریف نے والدہ کے انتقال پر افسوس کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نوازشریف نے اپنے سوشل میڈیا پر ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ والدہ کے انتقال پر اندرون وبیرون ملک سے لاتعداد تعزیتی پیغامات وصول ہوئے ہیں ۔
ہماری والدہ محترمہ کے انتقال پر مجھے پاکستان اور بیرونِ پاکستان سے لاتعداد تعزیتی پیغامات موصول ہوئے۔ میں دل کی گہرائی سے ان تمام خواتین و حضرات کا شکرگزار ہوں جنہوں نے ہمارے غم میں شرکت کی اور ہماری والدہ محترمہ کے لئیے دعائے مغفرت فرمائی۔ میں ان سب کے لئیے دعا گو ہوں کہ۔۔۔ 1/2
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) December 2, 2020
نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرے دکھ میں اظہار افسوس کرنے والوں کے لئے دعا گو ہوں ۔ اللہ ان پر اپنی رحمتیں اوربرکتوں کا سایہ قائم رکھے ۔ اور دنیا سے چلے جانے والے ان کے پیاروں کی مغفرت فرمائے ۔
نوازشریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر کا لندن میں انتقال ہو گیا تھا اور ان کو لاہور میں جاتی عمرہ میں ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا تھا ۔