لاہور،ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔ چیئرمین نیب نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے وارنٹ پر 9 نومبر کو دستخط کئے تھے ۔
رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری اور انکوائری کو اپ گریڈ کرنے کی دستاویزات عدالت میں جمع کرادی گئی ہیں ۔ نیب نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری مطلوب ہے لہذا قبل از گرفتاری درخواست ضمانت مسترد کی جائے ۔ واضع رہے کہ رانا ثناء اللہ نے عبوری ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کررکھا ہے ۔
ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پر16 دسمبر کولاہورہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔