نوجوان کرکٹر بیٹنگ کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

نوجوان کرکٹر بیٹنگ کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

کراچی : نوجوان کرکٹر گراؤنڈ میں ہی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ۔ 33 سالہ جاندادخان نو ماہ کی بچی کا باپ تھا ۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں ریڈیو پاکستان کالونی میں جاری ٹورنامنٹ کےدوران کرکٹر جاندادخان کو دل کا دورہ پڑا ان کو ہسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن ان کی راستے میں ہی موت واقع ہوگئی ۔ 

آل راؤنڈر جانداد خان مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران بیٹنگ کررہے تھے ۔ بیٹنگ کے دوران ہی وہ اچانک گرگئے ان کو ٹیم کے دوسرے افراد نے ہسپتال پہنچانے کے لئے ایمبولینس گاڑی کا انتظام کیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے  ۔

جانداد خان کا تعلق بنوں سے تھا اور وہ ملازمت کے سلسلے میں گل احمد چورنگی میں مقیم تھا ۔ جان بحق نوجوان کرکٹر کو لانڈھی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے ۔ 

مقامی کرکٹ کلب ممبران کی طرف سے جانداد خان کی افسوسناک موت پر دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے ۔