اداکارہ ماہرہ خان کی نانی انتقال کرگئیں

اداکارہ ماہرہ خان کی نانی انتقال کرگئیں

کراچی : اداکارہ ماہرہ خان کی نانی انتقال کرگئیں ۔ ماہرہ خان نے اپنی نانی رضیہ خانم کی وفات کی خبر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر  گذشتہ رات مداحوں سے شیئر کی ۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان کی نانی رضیہ خانم  25 نومبر بروزجمعرات کو اللہ کے حضور پیش ہوگئیں ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نانی کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ 

ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ  ان کے لیے ماہِ نومبر کافی مشکل رہا، کبھی بہت تکلیف دہ لیکن اکثر اوقات خوبصورت بھی رہا ۔ 

5aa05145731608e3ef0135b54f918a31

اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ان کی نانی نے 5 سال کی عمر میں اپنی ماں کو کھو دیا تھا مگر وہ اپنی فیملی کیلئے زندہ رہیں۔ ان کی نانی  کہانی سنانے میں ماہر، ساڑھیوں کے انتخاب میں نفیس، بے حد خود مختار، اپنی صحت کا خیال رکھنے والی، دوسروں کی باتیں دھیان لگاکر سننے والی، پیار کرنے والی ماں اور اظہارِ خیال کرنے والی انسان تھیں۔

ان سے  جو بھی ملتا تھا وہ خود کو خاص محسوس کرتا تھا، انہیں بھولنے کی بیماری تھی، وہ اکثر نام اور لوگوں کو ایک دوسرے سے ملا دیتی تھیں لیکن ایک چیز جو وہ کبھی نہیں بھولیں وہ اپنی اور نانا کی محبت بھری کہانی تھی، میرے نانا کا انتقال 32 برس قبل ہوگیا تھا لیکن پھر بھی نانی نے انہیں ہمیشہ یاد رکھا۔

ماہرہ نے مداحوں سے اپنی نانی کی مغفرت کی دعا کے لیےاپیل بھی کی ہے ۔