حکومت کی انتخابی معاملات پر الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

حکومت کی انتخابی معاملات پر الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
کیپشن: حکومت کی انتخابی معاملات پر الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکش کمیشن کا ای وی ایم پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ احسن اقدام ہے اور حکومت ان معاملات پر الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پارلیمان کے فیصلے تمام اداروں کیلئے مقدم ہیں اور انتخابات میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کا کردار انتہائی اہم ہے جبکہ حکومت ان معاملات پر الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے اپنے بیان میں کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ ہیں، یہ دونوں جماعتیں ٹھپہ مافیا کی ماسٹر مائنڈ ہیں، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتے ہیں، ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ سے اپوزیشن کی دھاندلی زدہ سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ ای وی ایم سے الیکشن کے اعلان پر دھاندلی سے الیکشن جیتنے والی جماعتوں پر لرزہ طاری ہے، شفاف الیکشن ووٹ کی حرمت کیلئے ضروری ہیں، قوم ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کی حامی ہے، انتخابات میں ای وی ایم  تھرڈ امپائر  کا کردار ادا کرے گی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔