وزیراعظم کی پی اے سی اراکین کو حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی پی اے سی اراکین کو حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے کی ہدایت
سورس: file

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے حکومتی ارکان  نے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم نے ارکان کو سابق اور موجودہ حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے کی ہدایت کردی ۔

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے حکومتی ارکان  ریاض فتیانہ اور نور عالم خان نے ملاقات کی اور پی اے سی کی کارکردگی سے متعلق وزیراعظم کو بتایا۔  وزیر اعظم  نے  کمیٹی ارکان کو پی اے سی اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ ارکان حکومتی اقدامات کو زیادہ اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں ۔ آپ سب سینئر سیاستدان ہیں آپ سے کرہشن سے متعلق کیسز کو ہائی لائٹ کرنے کی توقع ہے۔ سابقہ حکومت کی کرپشن کے کیسز کو منظر عام پر لایا جائے، موجودہ دور حکومت کی کرپشن کو بھی بے نقاب کریں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن کو سپورٹ کرنے والے کسی سے رعایت نہ برتی جائے، جو کوئی کرپشن کے معاملات پر مٹی ڈالنے کی کوشش کرے، مجھے بتائیں، کرپشن کے خاتمے کی پالیسی سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹیں، کرپشن کرنے والا جو کوئی بھی ہے قانون کی گرفت میں لائیں۔