مریم نواز نے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دیں ،اہم وجہ سامنے آگئی

Marryam Nawaz, PMLN, Junaid Safdar, Wallima, Nawaz Sharif

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 15 روز کیلئے اپنی سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دیں ،مریم نواز نے اپنی سیاسی سرگرمیاں اپنے صاحبزادے کے ولیمے کی وجہ سے منسوخ کی ہیں ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے آئندہ پندرہ روز کیلئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دیں ہیں ۔

انہوں نے کہا مریم نواز اپنے صاحبزادے کے ولیمے کے سلسلے میں مصروف ہوں گی ،خانگی مصروفیات کی وجہ سے وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔

واضح رہے چند روز قبل مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے سوشل میڈیا پر اپنے ولیمے کا کارڈ شیئر کیا تھا جس کے مطابق ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو ہونا ہے ،جنید صفدر نے ولیمے کے کارڈ کی تصویر سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔