پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری،پاکستان اور یواے ای کے درمیان اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ 

PIA Licence, Dubai Fly,

لاہور :پی آئی اے اور فلائی دبئی ائیر لائن کے درمیان انٹر ائیر لائن کا معاہدہ طے پاگیا جس کے مطابق دونوں ائیر لائنز مسافروں کو اپنی منزل مقصود تک پہنچانے میں مدد دینگی۔

گلف میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت پی آئی اے اور فلائی دبئی ایک دوسرے ممالک کے مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچائیں گے ۔

اس معاہدے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ دونوں ممالک اپنی سفری سہولیات 50 سے زائد ممالک میں ایک دوسرے کو دینے کے پابند ہونگے ،معاہدے کے تحت فلائی دبئی کیلئے پاکستانی مسافروں کو لاہور ،اسلام آباد اور  پشاور ائیر پورٹ سے یہ سہولیات فراہم کی جائینگی ۔

اس معاہدے کے تحت پاکستانی مسافر فلائی دبئی کی سفری سہولیات سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے یورپ ،افریقہ اور وسطی ایشیا سمیت جنوبی ایشیا ئی ممالک سمیت 90   ممالک تک سفر کر سکیں گے ۔