وحید مراد کا ایسا منفرد اعزاز جو بہت کم لوگ جانتے ہیں ۔۔۔ ؟

Pakistan Waheed Murad, Lollywood,

فرید اشرف غازی

پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ میں چند ہی فنکار ایسے آئے ہیں  جنہوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے پاکستانی سینما کو دنیا بھر میں مقبول بنایا اور ان کی وجہ سے لولی وڈ کی عزت وتوقیر میں اضافہ ہوا۔ایسے فنکاروں میں ایک نام وحید مراد کا بھی ہے جنہوں نے اپنی پرکشش شخصیت ، خدادا صلاحیتوں اور بے شمار ٹیلنٹ کی وجہ سے پاکستان فلم انڈسٹری کو بیشمار سپرہٹ فلمیں دیں اور دنیا کے واحد " چاکلیٹی ہیرو " کا خطاب پایا ۔ وحید مراد کی وفات کے38 سال بعد  بھی ان کا نام پاکستان فلم انڈسٹری میں روشن ہے ۔

وحیدمراد وہ واحد پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے اپنے زمانے کی تقریباًً تمام ہیروئنز کے ساتھ کام کیا بلکہ  وحیدمراد کو یہ منفرد اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کے ساتھ فلموں میں ہیروئن آنے والی اداکارہ شمیم آراء ،نغمہ اور بہار نے بعد میں کئی فلموں میں وحیدمراد کی ماں کا کردار بھی اداکیا ۔

وحیدمراد نے بطور فلمساز اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا توانہوں نے بہترین موضوعات پر ایسی فلمیں بنائیں جنہیں عوام نے بہت پسند کیا کیونکہ ان کی پروڈیوس کردہ یہ فلمیں ہر لحاظ سے معیار ی اور منفرد تھیں ۔فلمساز کی حیثیت سے چند فلمیں بنانے کے بعد انہوں نے اس دور کے ایک مقبول ہیرو درپن کے بے پناہ نخروں سے تنگ آکر اور  اپنے قریبی دوستوں کے کہنے پر فلموں میں خود ہیروبننے کا فیصلہ کیا جو انہیں بہت راس آیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے سپر اسٹار بن گئے۔انہوں نے اپنی ابتدائی ایک فلم ’’دامن ‘‘ میں اداکارہ نیلو کے ہمراہ ایک کردار ادا کیا اور اس میں ان پر اور نیلو پر ایک سولو ڈانس فلمبند کیا گیا جو بہت پسند کیا گیا اور پھر ان کو فلم’’اولاد‘‘ میں کاسٹ کیا گیا جس میں وہ اداکار حبیب اور دیگر فنکاروں کے ہمراہ ایک اہم کردار میں جلوہ گر ہوئے اور لوگوں کی نظروں کو بھاگئے۔فلم دامن سے پہلے فلم اولاد ریلیز کردی گئی اور یوں اولاد بطور اداکار ان کی پہلی فلم قرار پائی اس کے بعد ان کی بطور ہیرو پہلی فلم’’ ہیرا ور پتھر‘‘ ریلیز ہوئی تو اتنی زیادہ پسند کی گئی کہ وحیدمراد راتوں رات سپر اسٹار بن گئے اور پھربطور ہیرو ان کی شاہکار فلم’’ارمان ‘‘ ریلیز ہوئی جس نے پاکستان کی پہلی پلاٹینم جوبلی فلم ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ وحیدمراد کی اداکاری اور اسٹائل کی وجہ سے ان کو ایورگرین سپر اسٹار،چاکلیٹی ہیرو،شہنشاہ رومانس،لیڈی کلر،ماسٹر آف سونگ پکچرائزیشن اورپاکستانی سینما کا ہیرو نمبر ون جیسے خطابات سے نوازا گیا۔وحیدمراد پاکستان کے وہ واحد فنکار تھے جن کے مداحوں نے سب سے پہلے ان سے منسوب ایک فین کلب’’آل پاکستان وحیدی کلب‘‘  قائم کیاکسی بھی فنکار کے مداحوں کی جانب سے بنایا گیا یہ پاکستا ن کا پہلا فین کلب تھا اس سے قبل پاکستان میں ایسی کوئی روایت نہیں تھی۔

وحیدمراد وہ واحد پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے اپنے زمانے کی تقریباًً تمام ہیروئنز کے ساتھ کام کیا بلکہ  وحیدمراد کو یہ منفرد اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کے ساتھ فلموں میں ہیروئن آنے والی اداکارہ شمیم آراء ،نغمہ اور بہار نے بعد میں کئی فلموں میں وحیدمراد کی ماں کا کردار بھی اداکیا ۔اگر ہم وحیدمراد کی فلموں پر ایک طائرانہ نظر ڈالیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ وحیدمراد کی زیادہ تر کامیاب اور مقبول فلمیں وہ ہیں جن میں ان کے ساتھ ہیروئن کے کردار اداکارہ زیبا،دیبا،شبنم ،عالیہ ،ممتاز ،آسیہ ، بابرہ  اور رانی نے ادا کیے ہیں۔یوں تو وحیدمرا د کی تمام ہی ہیروئنز وحیدمراد کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی تھیںلیکن خاص طور پر اداکارہ زیبا ،دیبا،آسیہ اور رانی کی وحیدمراد کے ساتھ بہت اچھی انڈراسٹینڈنگ اور کیمسڑی تھی جس کی وجہ سے ان کی تقریباً تمام فلموں نے سپر ہٹ کامیابیاں حاصل کیں۔

مصنف کے بارے میں