حکومت نے ادائیگی نہیں کی ، گوگل نے پاکستان میں کیریئر پیڈ ایپس بند کردیں 

حکومت نے ادائیگی نہیں کی ، گوگل نے پاکستان میں کیریئر پیڈ ایپس بند کردیں 
سورس: File

اسلام آباد: گوگل ایپس بند نہ ہونے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے  ۔گوگل نے کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کردیں۔

نیو نیوز کے مطابق پاکستان میں موبائل فون اکاؤنٹ کے ذریعے اپلیکشن ڈاؤن لوڈ کا آپشن معطل کیا گیا۔پاکستانی صارفین کیلئے موبائل فون اکاؤنٹ میں موجود رقم کے ذریعے اپلیکشن ڈاون لوڈ کا آپشن ختم کردیا گیا۔

گوگل پلے اسٹور پر صرف کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اپلیکشن ڈاؤن کا آپشن موجود  ہے۔ اسٹیٹ بینک نے براہ راست ادائیگیوں کا نظام معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا

واضح رہے کہ حکومت نے گوگل کو 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کرنا تھی۔حکومت نے ایک ماہ کیلئے گوگل کو ادائیگی کا فیصلہ کیا تھا۔گوگل کو ادائیگی نہ ہونے پر کیرئیر پیڈ ایپس پاکستان میں معطل کی گئیں۔  

مصنف کے بارے میں