اسلام آباد: پولی کلینک ہسپتال میں ڈینگی کی ایکسپائر ٹیسٹ کٹس استعمال کیے جانے کا انکشاف 

اسلام آباد: پولی کلینک ہسپتال میں ڈینگی کی ایکسپائر ٹیسٹ کٹس استعمال کیے جانے کا انکشاف 
سورس: File

اسلام آباد :  اسلام آباد کے پولی کلینک ہسپتال میں ڈینگی کی ایکسپائر ٹیسٹ کٹس استعمال کیے جانے کا انکشاف  ہوا ہے۔  ڈینگی کی ایکسپائر ٹیسٹ کٹس فراہم کرنے پر پولی کلینک کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا۔

نیو نیوز کے مطابق مقدمہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے پولی کلینک ہسپتال کے جونئیر اسسٹنٹ کی مدعیت میں درج کیا ۔2019 میں آئیڈیل ڈائیگنوسٹک راولپنڈی نے پولی کلینک ہسپتال کو 27 ہزار 960 دینگی ٹیسٹ کٹس فراہم کیں۔آئیڈیل ڈائیگنوسٹک راولپنڈی نے پولی کلینک اسپتال کو 7 ہزار دو سو سیرولوجی ٹیسٹ کٹس بھی فراہم کیں۔

مقدمہ میں بیان کی گئی تفصیلات کے مطابق 2021 میں 8,880 ڈینگی ٹیسٹ کٹس اور تین ہزار 250 سیرولوجی ٹیسٹ کٹس کی معیاد ختم ہو گئی۔ٹینڈر کی شرائط کے مطابق ٹھیکیدار نے میعاد ختم ہونے والے آلات کی جگہ نئے ٹیسٹ آلات فراہم کرنے تھے۔

 ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امان اللہ، عابد حسین ڈسپنسر نے دوبارہ ایکسپائر کٹس استعمال کرنا شروع کرا دیں۔ ملزمان نے آئیڈیل ڈائیگناسٹک کے مالک سید محمد شاہ کو 55 لاکھ 96 ہزار روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں