لاہور ہائیکورٹ : ہفتے میں 3 دن سکول اور 2 دن دفاتر بند کرنے کا عندیہ

لاہور ہائیکورٹ : ہفتے میں 3 دن سکول اور 2 دن دفاتر بند کرنے کا عندیہ
سورس: File

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اور آلودگی کے باعث ہفتے میں 3 دن سکول بند اور 2 دن ورک فراہم ہوم کا عندیہ دے دیا ہے۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت  ہوئی ۔لاہور ہائیکورٹ  نے اسموگ کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ناکام ہوگئی ہے۔ 

عدالت نے ہفتے میں تین روز تمام سکولز بند کرنےاور  ہفتے میں دو روز ورک فار ہوم کرنے کا عندیہ دے دیا ۔ جسٹس شاہد کریم کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سنجیدہ نہیں لگ رہی سموگ کی صورتحال دن بدن بگڑ رہی ہے۔ 

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ہمیں اس حوالے سے بین الاقوامی ماہرین کی ضرورت ہے۔ہفتے میں دو روز ورک فار ہوم کرنا پڑے گا۔تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول ہفتے میں تین روز بند کرنا ہوں گے ۔اس حوالے سے متعلقہ منسٹرز سے رابطہ کرکے بتائیں ۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کروا دیتے ہیں ۔ 

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ رولز بنائیں کہ اب بھٹہ یا فیکٹری سیل نہیں ہوگی بلکہ اسے گرایا جائے گا ۔ بھٹہ مالکان اور فیکٹری مالکان کے خلاف فوجداری  مقدمات بھی درج کیے جائیں ۔ آئندہ سماعت تک رولز بنا کر پیش کریں  ۔وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلیوں سے مدد کےلئے رابطہ کیاجائے۔انہیں بتایا جائے کہ پنجاب میں س اسموگ خطرناک حد تک بڑھ چکاہے۔

مصنف کے بارے میں