پنڈی ٹیسٹ: "سنچری وائرس " کا شکار انگلینڈ کی ٹیم 657 رنز پر آؤٹ

پنڈی ٹیسٹ:
سورس: Twitter

راولپنڈی: پنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز "سنچری وائرس" کا شکار انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف 657 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔ مہمان ٹیم نے کل 75 اوورز اور آج 26 اوورز بیٹنگ کی۔

نیو نیوز کے مطابق فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے دن کے آغاز پر ہی انگلش کپتان بین اسٹوکس کو 41 رنز پر بولڈ کر کے واپس پویلین بھیجا۔انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 539 رنز پر گری جب لیام لیونگسٹن کو نسیم شاہ نے 9 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔

انگلش ٹیم کی ساتویں وکٹ بھی نسیم شاہ نے حاصل کی جب 576 رنز پر  انہوں نے ہیری بروک کو 153 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔ انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ 641 رنز پر گری جب ول جیکس کو 30 رنز پر محمد علی نے آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تیز بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے 4 وکٹ کے نقصان پر ریکارڈ 506 رنز بنائے تھے۔انگلینڈ کی طرف سے 4 کھلاڑیوں نے سنچری بنائی ہے۔

مصنف کے بارے میں