امریکی سائفر سے شہرت پانے والے اسد مجید سیکرٹری خارجہ تعینات 

امریکی سائفر سے شہرت پانے والے اسد مجید سیکرٹری خارجہ تعینات 
سورس: File

اسلام آباد: امریکی سائفر سے شہرت پانے والے ڈاکٹر اسد مجید خان کو سیکرٹری خارجہ تعینات کردیا گیا  ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  کی جانب سے اسد مجید خان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

نیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر اسد مجید اس وقت بیلجیئم ،یورپی یونین اور لگسمبرگ کے لیے  بطور پاکستانی سفیر ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں ڈاکٹر اسد مجید کا تعلق فارن سروسز  آف پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں

اس سے قبل ڈاکٹر اسد مجید خان امریکہ میں بھی پاکستانی سفیر تعینات رہ چکے ہیں۔ انہوں نے ہی ڈونلڈ لو سے ملاقات کے بعد وزارت خارجہ کو سائفر بھیجا تھا جس میں امریکا سے احتجاج کرنے کا کہا گیا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں