ن لیگ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف فوری تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ

ن لیگ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف فوری تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے فوری طور پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں رانا ثنااللہ ، اعظم نذیر تارڑ ، خواجہ سعد رفیق ، حمزہ شہباز ، وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور اراکین پنجاب اسمبلی شریک ہوئے ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کے معاملے پر مشاورت ہوئی اور فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف ابھی وقتی طور پر عدم اعتماد کی تحریک پیش نہ کی جائے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے گورنرپنجاب کی طرف سے ابھی سمری نہیں بھجوائی جائے گی ۔

مصنف کے بارے میں