گوگل نے پاکستانی صارفین کیلئے کیرئیر پیڈ ایپس کو عارضی طور پر معطل کر دیا

گوگل نے پاکستانی صارفین کیلئے کیرئیر پیڈ ایپس کو عارضی طور پر معطل کر دیا

اسلام آباد: گوگل نے ادائیگیوں کے تنازع پر پاکستانی صارفین کیلئے پلے اسٹور میں کیرئیر پیڈ ایپس کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے براہ راست ادائیگیوں کا نظام معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے باعث 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی رک گئی تھی۔ اسی وجہ سے اب گوگل نے کیرئیر پیڈ ایپس کو پاکستان میں عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔

وزارت آئی ٹی نے گوگل کی جانب سے کیرئیر پیڈ ایپس کو عارضی طور پر معطل کرنے کی تصدیق کی ہے۔

وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ موبائل فون اکاؤنٹ سے پیڈ ایپ ڈاون لوڈ کرنے کا آپشن عارضی معطل ہوا ہے۔

بیان کے مطابق گوگل پلے اسٹور پر ابھی صرف کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ایپ ڈاون لوڈ کرنے کا آپشن موجود ہے۔ اس عرصے کے دوران پاکستانی صارفین صرف کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کرنے کے بعد ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

وزارت آئی ٹی کے حکام نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے معاملہ جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی ہے اور 2 ہفتوں تک یہ معاملہ حل ہوجائے گا۔

مصنف کے بارے میں