لگتا ہے تیسرا خط آنے والا ہے : علیم خان

لگتا ہے تیسرا خط آنے والا ہے : علیم خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کہتے ہیں کہ صاحب تحفہ پر تحفہ لے رہے ہیں لگتا ہے تیسرا خط بھی آنے والا ہے، گھوڑا تو میاں صاحب کا ہو گا لیکن سی ون تھرٹی تو عوام کا تھا جیسے میاں صاحب اپنے ذاتی کاموں کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف غریب آدمی کی سواری ابر اور کریم کو بند کیا جا رہا ہے دوسری طرف میاں صاحب کا گھوڑا جہاز کی سیر کر رہا ہے۔

علیم خان نے یہ بھی کہا کہ میاں صاحب کی بادشاہت دیکھ کر مغل بادشاہوں کی روحیں کانپ گئی ہوں گی، ان لوگوں کو مرنا بھی بھول گیا ہے، غریب عوام کا حال بھی بھول گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد میاں صاحب کی بادشاہت ختم ہونے والی ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں اصل جمہوریت آنے والی ہے۔