کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی، 8 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی، 8 ملزمان گرفتار

کراچی: سرجانی ٹاؤن کے ایک زیر تعمیر مکان سے 18 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔ ایم ایل او عباسی شہید اسپتال کے مطابق لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ ڈیفنس میں بنگلے کے باہر کھڑے عمر زاہد نامی شخص کو کار سواروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ رینجرز نے بلدیہ، سائٹ کیماڑی اور زمان ٹاؤن سے 5 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دو ملزموں کا تعلق ایک سیاسی جماعت جبکہ ایک کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ دوسری جانب رینجرز نے یاسین آباد قبرستان میں چھپائی گئی ایم کیو ایم لندن کے اسلحے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحے میں 2 ایل ایم جیز، 5 ایس ایم جیز 3 ریپیٹر، ایک 30 بور رائفل، مختلف ہتھیاروں کی 315 گولیاں اور 7 پستول شامل ہیں۔ اسلحہ شہر میں بد امنی پھیلانے کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

مزید خبریں اور معلومات جاننے کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں