بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا ،دفاعی بجٹ میں 161ارب کا اضافہ

بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا ،دفاعی بجٹ میں 161ارب کا اضافہ

اسلام آباد:جنگی جنون میں مبتلا اور خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑنے کی سرتو ڑ کوشش کرنے والے بھارت نے دفاعی بجٹ میں دس فیصد اضافے کا اعلان کردیاہے۔وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ 27 کھرب 40 ارب روپے دفاع کے لیے مختص کیے گئے ہیں ۔جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 161ارب روپے کا اضافہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے بھارت خطے میں استحکام کی کوششوں کو سبو تاز کرنا چاہتا ہے اس لیے اپنے دفاع پر بغیر سوچے سمجھے پیسہ بہا رہا ہے۔