برطانیہ کےیورپی یونین سے نکلنے کی بنیادڈال دی گئی

برطانیہ کےیورپی یونین سے نکلنے کی بنیادڈال دی گئی

لندن :بر طانیہ کا یورپی یونین سے علیحدگی کے پہلے مرحلے کا آغاز برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ پرعمل کے باضابطہ آغاز سے متعلق بل کو اراکین نے بھاری اکثریت سے پاس کر دیا ،بل کے حق میں 498 اور مخالفت میں 114 ووٹ ڈالے گئے .بل پاس ہونےسےبرطانیہ یورپی یونین سے علیحدگی کے مذاکرات شروع کرسکے گا،بل کو قانون بنانے کے لیے اگلے ہفتے پھر ہاوس آف کامنز میں پیش کیا جائے گا،برطانوی میڈیا کے مطابق 7 مارچ تک بریگزٹ کے حوالے سے قانونی کارروائی مکمل ہو جائے گی۔