سندھ کے نامزد گورنر کراچی میں امن کے قیام کے لیے پر عزم ،عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے

سندھ کے نامزد گورنر کراچی میں امن کے قیام کے لیے پر عزم ،عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے

کراچی: سندھ کے نامزد گورنر کراچی میں امن کے قیام کے لیے پر عزم  محمد زبیر آج گورنر ہاؤس میں عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں  نو منتخب گورنر سندھ کہتے ہیں کراچی کے حالات بدلنے والے ہیں۔سندھ کے 32ویں نامزد گورنر محمد زبیر آ ج عہدے کا حلف اٹھائیں گے.  ،چیف جسٹس سندھ ہائی كورٹ سید سجاد علی شاہ نئے گورنر سے حلف لیں گے، حلف برداری كی تقریب سہ پہر کو گورنرہاؤس میں ہوگی جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سمیت كابینہ كے اركان شركت كریں گے ۔
سندھ کے نامزد گورنر کراچی میں امن کے قیام کے لیے پر عزم ہیں ، محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات بدلنے والے ہیں۔دوسری جانب گورنر سندھ حلف برداری کے بعد گورنر ہاؤس کے مکین بنیں گے یا نہیں ، فیصلہ نہ ہو سکا۔ سندھ کے سابق گورنر سعید الزماں صدیقی مرحوم کے اہل خانہ تا حال گورنر ہاؤس میں براجمان ہیں۔مرحوم صدر کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ عدت گورنر ہاؤس میں ہی کریں گی ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حلف برداری کے بعد نئے گورنر سندھ محمد زبیر گورنر ہاؤس میں رہتے ہیں یا اپنی ذاتی رہائش گاہ پر قیام کریں گے ۔ 

مصنف کے بارے میں