3بہنوں سمیت 11خواتین بم ڈسپوزل یونٹ میں شامل

3بہنوں سمیت 11خواتین بم ڈسپوزل یونٹ میں شامل

پشاور:11خواتین سمیت24کمانڈوز نے بم ڈسپوزل یونٹ کو شامل کر لیا ان خواتین میں3بہنیں بھی شامل ہیں۔ان خواتین نے صوبہ خیبر پختوخواہ کے پولیس ٹریننگ سکول میں اپنی تربیت مکمل کی۔رافیہ قاسم بیگ پہلی پاکستانی خاتوں تھیں جنہوں نے پہلی دفعہ بم ڈسپوذل یونٹ میں گذشتہ شال شمولیت اختیار کی تھی۔
اس یونٹ کی پہچان پروین گل، رخسانہ اور صائمہ ہیں یہ تینوں بہنیں نے بھی اپنی ٹریننگ باقی خواتین کے ساتھ حاصل کی، ان تینوں خواتین کا تعلق ضلع کرک کے غریب گھرانے سے ہے اور ان کے والد جسمانی طور معذور ہیں ان کہنا تھا اُنھیں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کے علاوہ ناکارہ کرنا بھی سکھایا گیا ہے ۔اس وقت صوبہ خیبر پختونخواہ میں600 خواتین پولیس کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں