گجرات:خون سفید ہو گیا باپ نے ، بیٹی کو قتل کر دیا

گجرات:خون سفید ہو گیا باپ نے ، بیٹی کو قتل کر دیا

گجرات: ایک باپ نے اپنی جوان بیٹی کو صرف اس بات پر گولیاں مار دیں کہ ، کھانا ، لانے میں دیر کیوں کر دی ۔ مرنے والی بیٹی نے  باپ سے کہا تھا کہ کھانا ابھی تیار نہیں ہوا ، تھوڑا صبر کر لیں  لیکن سفاک انسان نے طیش میں آ کر ، بیٹی پر گولیاں برسا دیں جو موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔

قاتل باپ کے مطابق وہ صبع سے کھیتوں میں کام کر رہا تھا جب گھر آ کر بیٹی سے کھانا مانگا تو بیٹی نے کہا بابا ابھی کھانا تیار نہیں ہے تھوری دیر کے بعد باپ نے پھر کھانا مانگا تو بیٹی نے کہا کے تھورا سا صبر کر لیں۔ جس پرسنگ دل باپ غصے سے بپھر گیا ۔ اور گھر میں پڑی بندوق اٹھا کر بیٹی کے منہ اور بازو پرگولیاں مار کر معصوم اقصیٰ کو جان سے مار ڈالا۔اور اس کو ذرابھی رحم نہ آیااور اقصی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم شبیر کو حر است میں لے لیا ہے۔جبکہ متعلقہ ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ قتل غیرت کے نام پر ہوا ہے ۔اس مقدمہ میں مدعی پولیس خود ہے تاکہ ملزم شبیر کو سخت سے سخت سزا دلائی جاسکے۔


مصنف کے بارے میں