عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ قیمت تین سو روپے اضافے سے 50 ہزار دو سو روپے ہوگئی ۔

آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر مہنگا ہوکر 1211 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے ۔اس اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا ، جس سے فی تولہ سونے کی قیمت تین سو روپے اضافے سے 50 ہزار دو سو روپے اور دس گرام سونا 257 روپے بڑھ کر43 ہزار 28 روپے کا ہوگیا ہے ۔