سی ایس ایس کیلئےعمر کی مقررہ حد میں5سال کی توسیع کے لیے درخواست دائر

سی ایس ایس کیلئےعمر کی مقررہ حد میں5سال کی توسیع کے لیے درخواست دائر

لاہور: لاہورہائیکورٹ نےسی ایس ایس کےامتحان کیلئےعمر کی مقررہ حدبڑھانےکی درخواست پر محکمہ تعلیم سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نےڈاکٹر ریحان کی درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزارکامؤقف تھاکہ حکومت نےسی ایس ایس کیلئےعمر کی حد 30سال مقرر کر رکھی ہے۔

تاہم تعلیم اور قابلیت کا امتحان دینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے،لہٰذااستدعاہےکہ سی ایس ایس کیلئےعمر کی مقررہ حد میں5سال کی توسیع کا حکم دیا جائے۔

عدالت نےدرخواست پرمحکمہ تعلیم سمیت دیگر فریقین کو نو ٹس جاری کر دیئے۔