عراق سے واپس لوٹنے کی اجازت نہ ملنے پر بیمار امریکی خاتون چل بسی

عراق سے واپس لوٹنے کی اجازت نہ ملنے پر بیمار امریکی خاتون چل بسی

بغداد:امریکی صدرٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے تحت عراق سے واپس لوٹنے کی اجازت نہ ملنے پر بیمار امریکی خاتون چل بسی،برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے باعث ایک خاتون ہلاک ہوگئی، امریکی گرین کارڈ کی حامل75 برس کی خاتون اپنے بیٹے کے پاس عراق گئی تھی۔برطانوی اخبار کے مطابق خاتون کابیٹا 2003 سے 2008 تک عراق میں امریکی فوج میں خدمات انجام دے چکاہے، حکام نے خاتون کوعراق سے لوٹنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جس کے باعث بیمار خاتون چل بسی۔برطانوی اخبار کے مطابق خاتون کاگھرانہ خلیجی جنگ کے دوران امریکامنتقل ہوگیاتھا۔