امریکی قومی سلامتی مشیر پر روسی ٹی وی سے پیسے لینے کا الزام

امریکی قومی سلامتی مشیر پر روسی ٹی وی سے پیسے لینے کا الزام

واشنگٹن :امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر قومی سلامتی مائیکل فلن کو روسی ٹی وی سے پروگرام میں شرکت کرنے کے پیسے لینے پرڈیموکریٹس ارکان نے ہدف بنا لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹ سینیٹرز کا کہنا تھا کہ مائیکل فلن نے روسی صدرکے ساتھ ایک پارٹی میں شرکت کرنے کے لیے آر ٹی، ٹی وی سے پیسے لیے۔ڈیموکریٹ سینیٹرز کا کہنا تھا کہ امریکی قومی سلامتی مشیرمائیکل فلن کا روسی ٹی وی سے رقم لینا قانون کی خلاف ورزی ہے ۔
مائیکل فلن نے 2014 میں فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد روسی ٹی وی سے رقم وصول کی۔ڈیموکریٹ سینیٹرز کے مطابق امریکی قانون اورپینٹاگون کی پالیسی کے تحت کوئی ریٹائرڈ فوجی غیرملکی حکومت سے پیسے وصول نہیں کرسکتا۔