الیکشن 2018 :الیکشن کمیشن نے خصوصی مشقوں کی تیاری شروع کردی

 الیکشن 2018 :الیکشن کمیشن نے خصوصی مشقوں کی تیاری شروع کردی

اسلام آباد:  الیکشن 2018 کے لئے الیکشن کمیشن نے ابھی سے خصوصی مشقوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وفاقی اداروں کے سربراہوں کو 2016 کے انتخابات میں ایسے تمام ملازمین کی فہرستیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے جو کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ سمارٹ فونز کی مہارت رکھتے ہوئے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن 2018 کی تیاریوں کے لئے اقدامات شروع کر رکھے ہیں جس کے لئے انہوں نے پنجاب سمیت ملک بھر کے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریوں سے ایسے تمام ملازمین کا ڈیٹا طلب کر لیا ہے جو کمپیوٹر پر مہارت کے ساتھ ساتھ سمارٹ فونز میں بھی تجربہ رکھتے ہوں۔ جن کی عمریں 55 سال سے کم ہوں۔ ایسے تمام گریڈ 8 سے 21 کے افسران کی فہرستیں فراہم کی جائیں تا کہ الیکشن 2018 میں ان کی خدمات حاصل کی جا سکیں۔ اس ضمن میں سرگودھا سے بھی تمام سرکاری ملازمین جنہیں کمپیوٹر کی مہارت حاصل ہے کے ناموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں