ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں وہ کام کر دکھایا جو نامی گرامی فنکار بھی نہ کر سکے

ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں وہ کام کر دکھایا جو نامی گرامی فنکار بھی نہ کر سکے

لاہور : اداکارہ ماہرہ خان پر قسمت کی دیوی پوری طرح مہربان ہے، بالی ووڈ میں وہ کام کر دکھایا جو اس سے پہلے بڑے بڑے نامی گرامی پاکستانی فنکار بھی نہ کر سکے۔

مائرہ خان بالی ووڈ کے 100کروڑ کلب میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں۔ پاکستان کے بہت سے ایکٹرز نے بھارتی فلم انڈسٹری میں قسمت آزمائی کی لیکن انھیں کوئی خاطر خواہ کامیابی نہ ملی۔ تاہم فلم ”رئیس“ میں شاہ رخ کے ساتھ جلوہ گر ہونے والی پاکستانی اداکارہ نے نہ صرف بے پناہ کامیابی حاصل کی ہے بلکہ وہ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بھی بن گئی ہیں۔

یاد رہے کہ ان سے پہلے فلم ”کپور سنز“ میں اداکاری کرنے والے فواد خان نے یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں