فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ایک گھنٹے میں 3 ارب ڈالر کما لیے

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے ایک گھنٹے میں 3 ارب ڈالر کما لیے

پیسہ کمانا اتنا آسان نہٰیں ہے کچھ لوگ دن رات محنت کر کے صرف اتنا کماسکتے ہیں کہ صرف دو وقت کا کھانا ملتا ہے اور کچھ لوگوں کی قسمت اتنی اچھی ہوتی ہے کہ منٹوں میں لاکھوں ڈالر کما سکتے ہیں ایسا ہی کچھ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کیا ۔جی ہاں! مارک زکربرگ نے صرف ایک گھنٹے میں 3 ارب ڈالرز (3 کھرب پاکستانی روپوں سے زائد) کمالیے۔

مارک زکربرگ کی دولت میں اتنا زیادہ اضافہ اس وقت ہوا جب فیس بک کی جانب سے سہ ماہی رپورٹ میں ویب سائٹ کے منافع میں ریکارڈ اضافہ دکھایا گیا۔فیس بک کو روزانہ استعمال کرنے والوں کی تعداد ہی 1.23 ارب ہے جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے۔ مارک زکربرگ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح ویڈیو ہے، انسٹاگرام اسٹوریز استعمال کرنے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ فیس بک اور میسنجر میں نئے کیمرے کو متعارف کرایا جارہا ہے۔