ایک کھلاڑی کو تبدیل کرکے نمبر ون نہیں بن سکتے، مصباح الحق

ایک کھلاڑی کو تبدیل کرکے نمبر ون نہیں بن سکتے، مصباح الحق

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایک کھلاڑی کو تبدیل کرکے ٹیم کو نمبر ون نہیں بنایا جاسکتا۔ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنا ہوگا۔ جب تک اپنے کھیل سے لطف اندوز ہوں گا کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مسائل کو بہتر طریقے سے حل کرنا ہوگا۔اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مصباح نے کہا کہ جب تک اپنے کھیل سے لطف اندوز ہوں گا کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔مصباح نے اعتراف کیا کہ انہیں اپنی پرفارمنس بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میرے لیے بہت اہم ہے، کرکٹ کھیلتے ہوئے کبھی دبا محسوس نہیں کیا، سب سے اہم بات یہ ہوتی ہے کہ آپ اپنے کھیل سے کتنا لطف اندوز ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن 9 فروری سے دبئی میں شروع ہوگا اور مصباح الحق پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان ہیں۔