اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے

ممبئی:ماضی کی خوبرو اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے گزشتہ سال فروری میں اپنے قریبی امریکی دوست جینی گڈنیف سے شادی کی تھی جس کے بعد اب اداکارہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبریں زیر گردش ہیں اور برطانوی میگزین نے ان کے حاملہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

برطانوی میگزین کے مطابق پریتی زنٹا گزشتہ دنوں اپنی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر کے ہمراہ پرانے دوست فردین خان کے ساتھ  ڈنر کے لیے مقامی ریسٹورنٹ پہنچیں جہاں واپسی میں صحافیوں کے جھرمٹ میں گھر گئیں جب کہ اس موقع پر صحافی نے اداکارہ سے ان کے حاملہ ہونے کی خبروں سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے ذاتی زندگی پر کسی قسم کا ردعمل  دینے سے انکار کردیا۔

اداکارہ کی جانب سے کسی قسم کے ردعمل نہ دینے کے باعث ان کے حاملہ ہونے کی خبروں کو مزید تقویت مل رہی ہے اور چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔