پاکستان کو پابندی کا شکار ہونے والے 7 مسلم ممالک میں شامل کرنے پر غور نہیں کیا جارہا

پاکستان کو پابندی کا شکار ہونے والے 7 مسلم ممالک میں شامل کرنے پر غور نہیں کیا جارہا

 پاکستان کو پابندی کا شکار ہونے والے 7 مسلم ممالک میں شامل کرنے پر غور نہیں کیا جارہا

 اسلام آباد: امریکی سفارت خانے کا کہنا ہےکہ پاکستان کو پابندی کا شکار ہونے والے 7 مسلم ممالک میں شامل کرنے پر غور نہیں کیا جارہا۔

 امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو پابندی کا شکار ہونے والے 7 مسلم ممالک میں شام کرنے پر کوئی غور نہیں کیا جارہا اور پاکستان کے لیے ویزا پالیسی میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کو معمول کے مطابق ویزے جاری کیے اور پاکستان سے ویزا پالیسی سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جب کہ امریکی انتطامیہ نے پاکستان سے متعلق کوئی خصوصی ہدایات بھی جاری نہیں کی ہیں۔

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 مسلم ممالک کے پناہ گزینوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جن میں شام، ایران، عراق، سوڈان، لیبیا، یمن اور صومالیہ شامل ہیں جب کہ صدر ٹرمپ کے دیگر فیصلے بھی امریکا سمیت دنیا بھر میں متنازعہ صورت اختیار کرچکے ہیں جس کے باعث امریکا اور مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف احتجاج جاری ہے۔