شرمین عبید چنائے نے پاکستان میں جدید موبائل سینما ”دیکھ مگر پیار سے “متعارف کرانے کا اعلان کر دیا

کراچی: آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار شرمین عبید چنائے نے پاکستان میںجدید سہولیات سے آراستہ موبائل سینما ”دیکھ مگر پیار سے “متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ۔

شرمین عبید چنائے کی پروڈکشن کمپنی” ایس او سی فلمز“کراچی میں موبائل سینماپر مشتمل نیا منصوبہ متعارف کرانے جا رہی ہے جس کا نام ”دیکھ مگر پیار سے “ رکھا گیا ہے ۔اس منصوبے کا مقصد ان علاقوں کے لوگوں کو سینما کی سہولت فراہم کر نا ہے جہاں سینما گھر قائم نہیں کیے گئے۔

ہدایتکار شرمین عبید چنانے نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے چھوٹے شہروں میں لوگوں کے پاس فلمیں دیکھنے کیلئے چند کمیونٹی سینٹر اور اس قسم کے دیگر مقامات موجود ہیں تاہم ہم اس منصوبے کے ذریعے شائقین میں فلمیں ، میوزک اور اینیمیشن کو الگ انداز سے متعارف کرائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا بھر سے ہدایتکاروں کو لوگوں کے سامنے اپنا کام پیش کرنے کیلئے دعوت دیں گے ۔”موبائل سینما کا آغاز مارچ سے کراچی میں ہو جائے گا اور پھر دیگر صوبوں میں بھی اس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔