ٹیکسی سروس کریم اور اُبر کے خلاف کاروائی شروع

لاہور اور کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی کریم اور سٹی کیب سمیت دیگر غیر رجسٹرڈ ٹیکسی سروس کمپنیوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ٹیکسی سروس کریم اور اُبر کے خلاف کاروائی شروع

اسلام آباد: لاہور اور کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی کریم اور سٹی کیب سمیت دیگر غیر رجسٹرڈ ٹیکسی سروس کمپنیوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمد کے حکم پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی جواد مظفر نے غیررجسٹرد ٹیکسیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے متعدد گاڑیاں تحویل میں لے لی ہیں۔سیکرٹری آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایکشن کسی ایک کمپنی کےخلاف نہیں بلکہ سب غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کیخلاف ہوگا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمد کے مطابق غیر رجسٹرڈ کمپنیاں اور گاڑیاں عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے مسائل پیدا کرسکتی ہیں۔