آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات،دوطرفہ سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات،دوطرفہ سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

ریاض:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور بری فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی بن عبد العزیز سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے اور ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی سکیورٹی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران وفد کے ہمراہ ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جبکہ بری افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی بن عبد العزیز سے دونوں برادر ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کے کئی معاملات پر گفتگو کی گئی۔