پیپلزپارٹی کے رہنما میر ہزار خان بجارانی نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی،ڈی آئی جی ساﺅتھ

پیپلزپارٹی کے رہنما میر ہزار خان بجارانی نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی،ڈی آئی جی ساﺅتھ

کراچی:پیپلزپارٹی کے رہنما میر ہزار خان بجارانی نے اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی۔

ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کی تحقیقات میں انکشاف کئے گئے ہیں اور ڈی آئی جی ساﺅتھ آزاد خان کا کہنا ہے کہ حاصل شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میر ہزار خان بجارانی نے اپنی اہلیہ کو قتل کیا، جس کے بعد انھوں نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی، میر ہزار خان بجارانی کو ایک گولی اور فریحہ رزاق کو تین گولیاں لگی تھی،میر ہزار خان بجارانی کے سر پراور فریحہ رزاق کے ایک گولی سر پر اور دو پیٹ میں لگی تھیں۔

کرائم سین سے تمام شواہد اکٹھے کرلئے گئے، فارنزک ٹیم نے فنگر پرنٹس اور دیگر تمام ثبوت اکٹھے کرلئے جبکہ گھر میں موجود سی سی ٹی وی کیمرے کا ڈی وی آر قبضے میں لے لیا گیا ہے،واقعہ کی ہر پہلوسے تحقیقات جاری ہیں،وقوعہ کے وقت کمرہ اندر سے بند تھاواقعے کے بعد بچوں نے ملازمین کے ساتھ مل کر دروازہ توڑا۔ڈی آئی جی آزاد خان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ تیس بور پستول سے کی گئی تھی،دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ ملازمین سے بیانات لئے گئے۔

ڈی آئی جی ساﺅتھ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ گزشتہ روز دوپہر کواڑھائی بجے درخشاں تھانے کو میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں ملنے کی اطلاع موصول ہوئی،لاشیں خیابان جانباز میں واقع بنگلے کے پہلی منزل پر موجو دتھی،دونوں کی لاشیں سٹڈی روم میں پائی گئی۔

ملازمین کے بیانات کے مطابق دونوں میں کئی روز سے ناچاقی چل رہی تھی،وقوعہ کے وقت گھر اندر سے بند تھا۔خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما میر ہزار خان بجارانی اور ان کی اہلیہ کی لاشیں ان کے گھر سے گزشتہ روز ملی تھی۔