پی سی بی کا حیران کن فیصلہ،پی ایس ایل ایگزیکٹو کونسل ختم،فرنچائزز سراپا احتجاج

پی سی بی کا حیران کن فیصلہ،پی ایس ایل ایگزیکٹو کونسل ختم،فرنچائزز سراپا احتجاج

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے حیران کن فیصلہ کرتے ہوئے خاموشی سے پی ایس ایل ایگزیکٹو کونسل کو ختم کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے انوکھے فیصلے ،پاور کیلئے ایگزیکٹو کونسل بنائی،پاور ملتے ہی خاموشی سے ختم کردی جبکہ پی ایس ایل کی نئی فرنچائز ملتان سلطانزکے معاہدے میں ایگزیکٹو کونسل کا کوئی ذکر نہیں،دیگر 5 ٹیموں کو بھی نیا معاہدہ ارسال کر دیاگیا، بیشتر کو اس پر سخت اعتراض ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایگزیکٹو کونسل کے خاتمہ پرپی ایس ایل فرنچائزز بھی سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے بھی تحفظات ہیں ایگزیکٹوکونسل کے ہوتے ہوئے اختیارات میں توازن رہتا اوراب سارے فیصلے نجم سیٹھی ہی کریں گے۔