بھارتی اداکارہ عرشی خان باہو بلی ہیرو پرابھاس کی فلم میں جلوے بکھیریں گی

بھارتی اداکارہ عرشی خان باہو بلی ہیرو پرابھاس کی فلم میں جلوے بکھیریں گی

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘


ممبئی:بھارتی ریالٹی ٹی وی شو بگ باس 11 کی اہم امیدوار عرشی خان اداکار پرابھاس کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میںعرشی خان کا کہنا ہے کہ بگ باس کے گھر سے نکلنے کے بعد فلمسازوں نے مجھے فلم کے لئے رابطہ کیا جس پر میں نے فلم کی کاسٹ سے متعلق پوچھا اور مجھے بتایا گیا کہ اداکار پرابھاس کو کاسٹ کر لیا گیا ہے جبکہ کنٹریکٹ پر دستخط کر دیئے ہیں اور معاہدے پر دستخط ہونے ابھی باقی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فلم کی عکسبندی 17 فروری سے شروع کریں گی۔یاد رہے کہ عرشی خان سابق کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے متنازع بیانات دیتی رہی ہیں۔