ریاض : موٹاپے سمیت دانتوں کے امراض کے علاج کو میڈیکل انشورنس کی نئی دستاویز شامل کر لیا گیا

ریاض : موٹاپے سمیت دانتوں کے امراض کے علاج کو میڈیکل انشورنس کی نئی دستاویز شامل کر لیا گیا

مکہ مکرمہ : سعودی حکومت نے میڈیکل انشورنس کی نئی دستاویز کی منظوری دیدی ۔ دانتوں کے امراض ، موٹاپے کا علاج اور بطور علاج بچوں کو فراہم کیا جانے والا دودھ بھی انشورنس کا حصہ بنا دیا گیا۔اس طرح ملکی اور غیر ملکی شہری انشورنس پالیسی کی منظوری کے بعد اب ان بیماریوں کا علاج مفت کرواسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت وسربراہ کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس قانون کی منظوری دیدی۔ انہوں نے نئی مشترکہ دستاویز کے اجراء پر دستخط کردیئے۔ ہیلتھ انشورنس کی نئی مشترکہ دستاویز میں صارفین کو مزید سہولتیں دی گئی ہیں۔ مثال کے طور پرحد سے زیادہ مٹاپے کا علاج اور شیر خوارکیلئے بطور علاج تجویز شدہ دودھ کے اخراجات بھی انشورنس میں شامل کردیئے گئے۔ انشورنس کونسل کے سیکریٹری جنرل محمد الحسین نے مکہ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ ہیلتھ انشورنس کی مشترکہ دستاویز اور اسکے ضمیمے یکم جولائی 2018 ء سے نافذ ہونگے۔

ذرائع نے واضح کیا ہے کہ نئی دستاویز پر عملدرآمد کی تاریخ سے قبل جو پیکج جاری ہوئے ہیں وہ سابقہ دستاویز کے پابند ہونگے۔کوئی بھی انشورنس کمپنی میڈیکل انشورنس پیکج کی میعاد ختم ہونے سے قبل اسے منسوخ کرنے کی مجاز نہیں۔ یکم جولائی 2019ء سے سابقہ تمام میڈیکل انشورنس دستاویزات کالعدم ہو جائیں گی۔ مذکورہ تاریخ سے صرف نئی میڈیکل انشورنس دستاویز ہی موثر ہوگی۔ الحسین نے توجہ دلائی کہ میڈیکل انشورنس پیکج کے تحت 5لاکھ ریال تک کا علاج ہو سکے گا۔ طبی معائنے ، امراض کی تشخیص، علاج، دوائیں، اسپتال میں داخلہ ، آپریشن وغیرہ کے اخراجات انشورنس اسکیم کا حصہ ہوں گے۔ کوئی بھی کمپنی میڈیکل انشورنس دستاویز میں مقررہ سہولتوں کی حد بندی کی مجاز نہیں ہوگی