اٹلی میں ڈاکیے کے گھر سے 540 کلو گرام غیر ترسیل شدہ خطوط برآمد

اٹلی میں ڈاکیے کے گھر سے 540 کلو گرام غیر ترسیل شدہ خطوط برآمد

روم : اٹلی کی پولیس نے  جنوبی علاقے کے قصبے ویچینسا  (Vicenza) میں ایک گھر کے گیراج سے  سینکڑوں کلو گرام خطوں کے تھیلے ملنے کے بعد  56 سالہ ڈاکیے کو گرفتار کر لیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق قصبے  کی  مختلف اشیا ء ری سائیکل کرنے والی  کمپنی کے اہم ملازم نے ایک گھر کے گیراج میں  پیلے رنگ کے 43 تھیلے ملنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی تھی ۔ ری سائیکلنگ کمپنی کے ملازم کا کہناہے کہ لے جانے سے پہلے جب ایک تھیلے کو کھول کر دیکھا تو اس میں پرانے خطوط ہ  تھے  جس کے بعد باقی تھیلوں کو چیک کیا تو ان میں بھی ہزاروں کی تعداد میں خطوط تھے۔ ملازم کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر گھر کے گیراج سے 43 تھیلے برآمد کر لیے جن کا وزن تقریباََ 1100 پاونڈز (570) کلو گرام بنتا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملنے والے تمام خطوط کو  سالوں سے ان کے مقام تک نہیں پہنچایا گیا تھا۔

اور ردی بنا کر پھیکنے کے لیے رکھا گیا تھا۔ان خطوط میں ، بنک سٹیٹمینٹس ،  2010 کے انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے بھیجے جانے والے پمفلٹس بھی شامل ہیں ۔

پولیس کا مزید کہناہے کہ 56 سالہ ڈاکیہ جنوبی شہر نیپلز (Naples) سے تعلق رکھتا ہے ۔ اور اٹلی کی تاریخ می منزل ِ مقصود تک نہ پہنچنے والے خطو ط کی سب سے بڑی تعدادہے ۔

تاہم ویچینسا قصبے کے ڈاکخانے کے حکام نے وعدہ کیا ہے کہ وہ تمام خطوط متعلقہ گھروں تک ضرور پہنچائیں گے ۔چاہے وہ کتنے سال پہلے ہی کیوں نہ بھیجے گئے ہو ں۔اٹٰلی کی پوسٹل سروس نے ڈاکیے کو معطل کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے ۔

ویڈیو دیکھیں